علاقائی خبریں

قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے، ظلم، جبر ،سیاسی انتقام کا باب جلد بند ہونےوالا ہے‘ رانا جاوید عمر

لاہور( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ظلم، جبر اور سیاسی انتقام کا باب جلد بند ہونے والا ہے،عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع ہو چکی ہے جو 5اگست کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھنا آئین، قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کو وکلاءاور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بدترین آمریت کی علامت ہے۔ اگر عمران خان کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری ریاست پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات، جھوٹے گواہان اور خفیہ فیصلوں کے ذریعے عدالتی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ اگر عمران خان کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ملک کا ہر شہری عدالتی ناانصافی کا شکار ہوگا۔رانا جاوید عمر نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع ہو چکی ہے ، چھوٹے بڑے تمام شہروں میں عوام سڑکوں پر ہیں۔ 5اگست کو تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگی، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ظلم، جبر اور سیاسی انتقام کا باب جلد بند ہونے والا ہے۔ پاکستان کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان پر قائم تمام جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو عوام کو ان کے حقوق دلوانے کی اہلیت اور عزم رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button