کرائمز

نجی ہسپتالوں کےلئے مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دیدیا گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے بڑے نجی ہسپتالوں کے لئے مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دے دیا،فیصلے کا اطلاق 50 سے زائد بستروں والے نجی ہسپتالوں پر ہوگا۔نجی ہسپتالوں کو اموات کا آڈٹ کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا۔ نجی ہسپتال ریکارڈ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو دینے کے پابند ہوں گے۔نجی ہسپتال یکم اگست سے آن لائن پورٹل پر اموات کا ڈیٹا شیئر کریں گے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اموات کی وجوہات کاڈیٹانہ دینے والے ہسپتالوںکے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button