کرائمز

ملزمان گرفتار ، 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج

چوک سرور شہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس صدر سرور شہید کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج، ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کارروائیوں کے دوران ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد پسٹل 30 بور اور ملزم ظہور سیال سے 01 عدد پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔جرائم سے پاک معاشرہ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت مظفرگڑھ پولیس کا اولین فریضہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button