کرائمز

صاف ستھرا پنجاب مہم شجاع آباد میں ناکام ہوگئی

شجاع آباد اظہرتاج قریشی)شجاع آباد میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا صاف ستھرا پنجاب مہم شجاع آباد میں ناکام ہوگئی محلہ محمدیہ نزد کلینک ڈاکٹر اشفاق شیخ وحید گلی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ علاقہ مکین تفعن زدہ ماحول میں رہنے پر مجبور سکول وکالج جانے والے طلباء و طالبات اور نماز کے لیے جانے والے نمازی حضرات سیوریج کے گندے پانی میں سے گزر کر جانے پر مجور علاقہ مکینوں پیر امام الدین شیخ عزیز محمد عامر ودیگر کا اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا صاف ستھرا پنجاب شجاع آباد میں ناکام ہوگیا محلہ محمدیہ نزد کلینک ڈاکٹر اشفاق شیخ وحید والی گلی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ علاقہ مکین تعفن زدہ ماحول میں رہنے پر مجبور سکول وکالج جانے والے طلباء و طالبات اور نماز کے لیے مسجد جانے والے نمازی حضرات سیوریج کے گندے پانی میں سے گزر کر جانے پر مجبور علاقہ مکینوں پیر امام الدین شیخ عزیز محمد عامر ودیگر نے شجاع آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دو دو ہفتہ محلہ میں گندگی کے ڈھیروں کو نہیں اٹھایا جاتا جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مچھروں کی افزائش اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث بچے بوڑھے جوان وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے انہوں مزید کہا کہ جب صاف ستھرا پنجاب مہم کا عملہ گند اٹھانے آتا ہے اگر ان سے کہوں کہ دو ہفتہ بعد کیوں آئے ہو تو کبھی کہتے ہیں عملہ پورا نہیں گاڑی میں تیل نہیں ہے اس طرح کے ہیلہ بہانے کر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں دو دو ہفتہ بعد گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے آتے ہیں پھر بھی کچھ گند اٹھاتے ہیں باقی وہی پر چھوڑ جاتے ہیں ہم اہلیان علاقہ مکین وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کمشنر عامر کریم خاں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی سے صاف ستھرا پنجاب مہم کو ناکام بنانے والے عملہ اور ٹھیکہ دار کے خلاف کاروائی کرنے اور وارڈ میں نیا عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ بچے بوڑھے جوان وبائی امراض میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں**

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button