کرائمز
غیر قانونی بس سٹاپس پر گاڑیوں کے چالان کیے جائیں، اقرا ناصر
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بس سٹاپس پر گاڑیوں کے چالان کیے جائیں. اس کے علاوہ شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک بذریعہ بائی پاس گزاری جائے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکے.اس موقع پر چیف آفیسر علی رضا بھی ہمراہ موجود تھے