کرائمز
ظفر عباس بھٹی کا شہر کے مختلف مضافات کا وزٹ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرہ شاہ کی ہدایت کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد طفر عباس بھٹی نے شہر کے مختلف مضافات کا وزٹ کیاتفصیلات کے مطابق شجاع آباد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظفر عباس بھٹی کی نگرانی میں بلڈنگ انسپکٹر مقصود جوئیہ اور انفورسمنٹ انسپکٹر ذیشان احمد کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کاروائی متعدد پراپرٹی مالکان کو نوٹس جاری کئے اور متعدد بلا نقشہ تعمیرات کو موقع پر سیل کردیا گیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد ظفر عباس بھٹی نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ون ونڈو آپریشن شروع ہو چکا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا