پولیس نے متحرک ڈکیت گینگ کے 05ارکان گرفتار کر لئے
لاہور (آئی این پی) ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، سمن آباد اور سبزہ زار پولیس نے متحرک ڈکیت گینگ کے 05 ارکان گرفتار کر لئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سمن آباد پولیس نے فہیم اور زبیر کو خفیہ اطلاع پر رسول پارک سے گرفتار کیا، سبزہ زار پولیس نے غلام مرتضی، فدا الرحمن، اور علی اصغر کو الفلاح پارک سے گرفتار کیا، ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینتے تھے، ملزمان سے لاکھوں روپے کی 06موٹر سائیکلیں، 03 پستول بمہ گولیاں، موبائل نقدی برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے سمن آباد اور سبزہ زار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔