علاقائی خبریں

انٹرنشپ/ طلباء و طالبات کا ریجنل پولیس آفس ملتان کا دورہ

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر جاری انٹرنشپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات نے ریجنل پولیس آفس ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر اے ڈی آ ئی جی محمد نعیم نے طلباء و طالبات کو پولیس کی ورکنگ، نظم و ضبط اور خدمات کی فراہمی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی طلباء و طالبات نے آئی ٹی برانچ، ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور خدمت مرکز کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا پولیس افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ تمام شعبہ جات عوامی خدمت اور شفافیت کے اصولوں پر کام کر رہے ہیں طلباء و طالبات نے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس تجربے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button