علاقائی خبریں
ظفر عباس بھٹی کی ایس ڈی او محکمہ واپڈا سے میٹنگ
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)شجاع آباد چیف افیسر میونسپل کمیٹی ظفر عباس بھٹی نے ایس ڈی او محکمہ واپڈا اور دیگر افسران سے میٹنگ کی میٹنگ میں سٹریٹ لائٹس کنیکشن کی ری کنسلیشن بارے بات چیت ہوئی تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں میونسپل کمیٹی کے شعبہ لائٹ کے انچارج اور ملازمین بھی موجود تھے عوام الناس کو سٹریٹ لائٹ کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے مثبت لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے میونسپل کمیٹی کے شعبہ لائٹ کے ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام سٹریٹ لائٹس کو چیک کریں اور اس بات کی یقین دہانی کریں کہ کوئی شخص سٹریٹ لائٹ میں سے بجلی چوری نہیں کر رہا اگر ایسا ہے تو فوری طور پر محکمہ واپڈا اور دیگر افسران کو اس بارے رپورٹ کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔