شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
ملتان(اظہرتاج قریشی) شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ عمیرہ شاہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظفر حسین بھٹی نے میڈم شمع منیب کے ہمراہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران ملتان روڈ، ریل بازار، جلال پور روڈ اور لودھراں روڈ سمیت متعدد مقامات پر تجاوزات قائم کرنے والے دوکانداروں اور رہڑی بانوں بانوں کا سامان ضبط کر کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا تفصیلات کے مطابق
چیف آفیسر ظفر حسین بھٹی نے صفائی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ شہر میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیدہ عمیرہ شاہ کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر کے حسن کو متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا واضح پیغام ہے کہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ستھرا پنجاب ٹیم شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ شجاع آباد کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔