علاقائی خبریں
سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
ملتان(اظہر تاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ*تفصیلات کے مطابق شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے طبی عملے کی حاضری صفائی کے انتظامات اور ادویات کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشںر سیدہ حمیرا شاہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔