واردارت کرنے والے 02بھانجے ساتھیوں سمیت گرفتار
گوجرانوالہ (30جولائی 2025ء)ایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق نے ضلع بھر میں چوروں اورڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظرایس ڈی پی سیٹلائٹ ٹاؤن محمودالحسن رانا کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدروزیرآبادجناح روڈ نسپکٹر ابوبکر گوڑائیہ و دیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقی خالہ کے گھرڈپلیکیٹ چابیاں بنواکرچوری کرنے والے 2بھانجوں سمیت 4ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گلزار کالونی کی رہائشی نبیلہ بی بی نے 18جون 2025کو تھانہ میں درخواست دی کہ نامعلوم چور سائلہ کے گھر سے طلائی زیورات اورنقدی چوری کر کے لے گے ہیں ۔جس پر جناح روڈ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکےنامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔جناح روڈ پولیس نے ہیومن ریسورس ،جدید سائنٹفک طریقے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کی واردات میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکیا ۔دوران تفتیش یہ واضع ہواکہ گرفتار4 ملزمان میں سے 2ملزمان مقدمہ کی مدعیہ کےبھانجے ہیں ۔جوچوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ بھی ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 12ہزار ریال ،طلائی زیورات 10تولہ برآمد کرلیے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں فیضان ، اویس، مدثر اورعدیل شامل ہیں۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق نے کہا ہے کہ چوروڈکیت معاشرے کا ناسورہیں ان کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گوڑائیہ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔