علاقائی خبریں

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،سیکرٹری صحت عظمت محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور (آئی این پی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر مسفراح صدیق، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ایڈیشنل سیکرٹری خدیجتہ الکبری و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود خان نے اجلاس کے دوران سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایس ای بلڈنگز راولپنڈی عمران، ایم ایس و دیگر افسران نے جاری پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مری اور گردونواح کی عوام کو کارڈیک کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر پر جاری کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔اس ہسپتال میں کیتھ لیب کیلئے ایچ آر اور طبی سامان ہنگامی بنیادوں پر مہیا کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے کہاکہ سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر میں فوری طور پر ایچ آر کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ منسلک کیا جا چکا ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے متعلقہ افسران کو اس ہسپتال سے متعلق سونپی گئی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے ایم ایس سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ڈاکٹر قیصر عباسی و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button