علاقائی خبریں

پنجاب میں صحت کے منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانے کافیصلہ

لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کو مختلف منصوبوں میں شراکت دار بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ سٹی کیلئے پرائیویٹ سیکٹرسے رجوع کیاجائے گا،پنجاب حکومت 54ارب کی لاگت سے نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ سٹی قائم کرے گی،پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں منصوبے کیلئے 6ارب کافنڈمختص کیا،حکومت منصوبے کیلئے غیرملکی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈنگ کیلئے شراکت داری کرے گی۔لاہور میں1000بستروں پرمشتمل کارڈیک انسٹیٹیوٹ پرائیویٹ سیکٹرکے تعاون سے قائم ہوگا،نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں جدیدمیڈیکل یونیورسٹی پرائیویٹ سیکٹرکے اشتراک سے بنے گی،لاہورمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک لیب پرائیویٹ سیکٹرکے تعاون سے تعمیرہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button