کرائمز
شاد باغ میں خاتون سینٹری ورکر سے چھیڑ چھاڑ اورلوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور(آئی این پی)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شاد باغ میں خاتون سینٹری ورکر سے کھینچا تانی اور لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کانوٹس لے لیا،ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے صبح ڈیوٹی پر جانے والی خاتون سے کھینچا تانی کی اور اس دوران اس کا موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ چھینا گیا موبائل اور نقد رقم بھی برآمد کر لی۔