کرائمز

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نالہ بھیڑ شاہدرہ فیروزوالہ کا دورہ

لاہور (خواجہ حمزہ )کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نالہ بھیڑ شاہدرہ فیروزوالہ کا دورہ کیا اور نالہ بھیڑ پر مقامی فیکٹر کے تحت بریچ کو کور کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے نالہ کے سائیڈ ایریاز اور نالہ بریچ پوائنٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ اور چیف انجینر اریگیشن موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی بریچ کیا گیا ہے ڈمپرز مٹی ڈال رہے ہیں اور قلیل وقت میں پشتہ دوبارہ مضبوط کردیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رات بھر سے مسلسل آن سپاٹ موجود ہے تھوڑی دیر میں بریچ ختم ہوجائے گا۔

کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ اریگیشن کو نالہ بریچ پوائنٹ پر فوری کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اریگیشن افسران لاہور ڈویژن کی تمام نہروں، نالوں، سیم نالوں کو ری وزٹ کریں، انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشنز کیلئے ضلعی انتظامیہ اریگیشن کو تمام وسائل فراہم کررہی ہے۔
کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی فیصلوں کی پلاننگ کریں، انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، متعلقہ محکموں کو متحرک کریں پانی کے بہاو میں رکاوٹ تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے، کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے عوامی سہولیات فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، تمام اضلاع پی ڈی ایم اے سے مکمل رابطہ میں رہیں اور تمام ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button