کرائمز
کنٹینر ،موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق
لاہور(آئی این پی)مانگا ٹول پلازہ کے قریب کنٹینر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ جواں سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت 21سالہ عمران کے نام سے ہوئی جبکہ 23سالہ فاطمہ زخمی ہو گئی ۔زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔