علاقائی خبریں
5اگست کومینارپاکستان پرجلسہ،ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراض لگادیا
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے دائر درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی۔پی ٹی آئی کی جانب سے مینارپاکستان پرجلسے کے لئے دائرکی گئی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر داد رسی کمیشن سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیاہے۔یہ درخواست صدر پی ٹی آئی لاہور ایم پی اے شیخ امتیاز نے ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں ڈپٹی کمشنر ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔