کرائمز
دہلی چوک اور صدر بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر و چیف آفیسر علی رضا ک ہدایات پر ریلوے روڑ، دہلی چوک اور صدر بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرا نواز نے ریلوے روڑ، صدر بازار اور دہلی چوک سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اقبال بازار اور صدر بازار کے تاجروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کاروباری سامان شام کے اوقات کار شام 7 بجے بازار میں داخل کریں. اس کے علاوہ ریڑھیاں اور رکشہ جات وغیرہ سمیت تمام گاڑیوں کا داخلہ دن کے اوقات میں ممنوع ہے ایسے دوکاندار جن کا سامان دوکان کی حدود سے باہر پایا گیا ایسی دوکانوں کو سیل کردیا جائے گا اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے