شجاع آباد ریلوے اسٹیشن: خستہ حال پل انسانی جانوں کیلئے خطرہ
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)شجاع آباد ریلوے اسٹیشن کا پیدل پل طویل عرصے سے مرمت نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے اور کسی بڑے حادثے کا خطرہ منڈلا رہا ہے روزانہ سیکڑوں مسافر اور مقامی شہری اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس ٹوٹ پھوٹ کا شکار پل عبور کرنے پر مجبور ہیں شہریوں اور سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ریلوے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی توجہ اس سنگین مسئلے کی جانب مبذول کروائی گئی، لیکن افسوس کہ اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شاید کسی المناک حادثے کی منتظر ہے تاکہ حرکت میں آ سکے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، پل کی فوری مرمت یا ازسرِ نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان پیش آ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ریلوے انتظامیہ پر عائد ہو گی#