کرائمز

پیٹرولیم مصنوعات سستی/ ٹرانسپورٹ مالکان نے کرائے کم نہ کیے

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد، ملتان اور جلالپور کے ٹرانسپورٹ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کرائے بدستور پرانے نرخوں پر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ بیشتر روٹس پر کرایہ نامہ تک آویزاں نہیں کیا جا رہا تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر عمران عطاری نے شجاع آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی احسن اقدام ہے مگر ٹرانسپورٹ مالکان نے بے حسی کی انتہا کر رکھی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملتان، جلالپور اور شجاع آباد کے روٹس پر مسافروں سے بدستور پرانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ گاڑیوں میں تیز رفتاری اور رش ڈرائیونگ کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں، جن کی وجہ سے کئی گھرانے اُجڑ چکے ہیں اور متعدد نوجوان اپاہج ہو کر رہ گئے ہیں عمران عطاری نے مزید کہا کہ مسافروں اور سامان کی اوور لوڈنگ کے باوجود آر ٹی سیکرٹری اور پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹ کرائے کم کرائے جائیں، گاڑیوں میں کرایہ نامہ لازمی آویزاں کیا جائے اور تیز رفتاری و اوور لوڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے زور دیا کہ ڈرائیوروں کے درست لائسنس جاری کیے جائیں، گاڑیوں کے کاغذات اور روٹس چیک کیے جائیں تاکہ غریب عوام کو محفوظ، سستا اور باقاعدہ سفری سہولت میسر آ سکے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button