کرائمز
چوک سرورشہید میں منظور کئے گئے سیف سٹی کیمرے نہ لگ سکے
چوک سرورشہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوک سرورشہید میں منظور کئے گئے سیف سٹی کیمرے نہ لگ سکے، سیف سٹی کیمرے لگانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق آٹھ ماہ قبل چوک سرورشہید مسلم لیگ ن کے رہنماسابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراکی سفارش پرجرائم کو کنٹرول کرنے، شہریوں عوام کی سکیورٹی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف صاحبہ نے تحصیل چوک سرورشہید میں سیف سٹی پروجیکٹ منظور کیا تھا۔ لیکن تاحال چوک سرورشہید شہر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیمرے نہ لگائے گئے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر سیف سٹی پروجیکٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے چوک سرورشہید کے چاروں روڈز پر جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ ٹریفک کنٹرول، چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہوسکے