دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں‘ وقاص نذیر
لاہور(آئی این پی )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت دی ہے کہ دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،تمام سپروائزری اور فیلڈ سٹاف مل کر شہریوں کی آسانی کے لیے کام کریں،فیلڈ سٹاف چھتری برساتی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ لفٹر بریک ڈاﺅن فیلڈ میں رہ کر خراب گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی بروقت مدد کریں،ٹریفک سٹاف مرکزی سڑکوں نشیبی علاقوں میں پانی کھڑے ہونے کی اطلاع فوری متعلقہ محکموں کو دیں،شہری دوران سفر گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پیدل چلنے والے شہری بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں،کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ و ٹریفک کی روانی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔