علاقائی خبریں

عدالتی فیصلے ملک و قوم کے لیے خوش آئند ہیں:شہزاد نذیر سندھو

لاہور( آئی این پی)چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا ہے کہ انتشاری ٹولے پی ٹی آئی سے ملک کے لئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسانا اور حملے کروانا ناقابلِ برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ 9 مئی کے عدالتی فیصلے ملک و قوم کے لیے خوش آئند ہیں،یہ فیصلے ریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسی حرکات اب برداشت نہیں کی جائیں گی،ایسے فیصلے نہ صرف قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بحال کرتے ہیں۔چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا، اس جماعت نے آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی احتجاج کیا،آئی ایم ایف کو خط لکھے، اس جماعت سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button