آڈٹ کے دوران لاہور کی فضاءکے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات
لاہور( آئی این پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تھری کے چیئرمین احمد اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میں میتھن گیس کے بادل چھا گئے ہیں ،لاہور کی فضا ءمیں زہریلی گیسوں کا راج ہے، تحریک انصاف کے دور میں برتی گئی غفلت کی وجہ سے پانی میں زہریلے مادے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے،جمع شدہ کوڑا ہوا ور پانی کے ذریعہ عوام کے لئے زہر بن گیا ہے،پانی میں انسانی صحت کے لئے مضر دھاتیں بھی شامل ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 2022-23کے آڈٹ کے دوران لاہور کی فضاءکے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔پی اے سی تھری کے چیئرمین احمد اقبال نے کہا کہ ترک کمپنیاں البراک اور غو ث کمپنیوں کارکردگی بہت اچھی رہی ترک کمپنیاں البراک اور اوز پاک کمپنیوں کا ٹھیکہ2021 ختم ہوئے تو ان میں توسیع نہ کی گئی، تحریک انصاف کی حکومت نے ٹھیکے کوتوسیع دی نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا،تحریک انصاف کے دور حکومت میں کمپنیوں کا ٹھیکہ ختم کرکے نجی ٹھیکہ داروں کو سامنے لایا گیا،نجی ٹھیکداروں کو مارکیٹ سے زیادہ ادائیگی کی گئی اور ان کی کارکرگی بھی ناقص رہی، سابق حکومت میں نااہل مقامی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا گیا،غیر تجربہ کار نجی کمپنیوں کو ٹھیکہ دے کر معاملہ مزید خراب کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے کسی شہر میں کوڑا ٹھکانے لگانے کا موثر نظام موجود نہیں،کوڑ ے سے میتھن گیس جنم لے رہی ہے،سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ لاہور پر ہر وقت میتھن گیس کے بادل چھائے رہتے ہیں۔