علاقائی خبریں

طب کے پیشہ میں مہارت کی کوئی انتہا نہیں ‘ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج

لاہور( آئی این پی)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے کہا ہے کہ طب کے پیشہ میں مہارت کی کوئی انتہا نہیں ہوتی اور معالجین کو اپنے نالج کو مسلسل بڑھانے اور سیکھتے کا عمل جاری رکھنا چاہئے لہٰذا تجربہ کار سینئر طبی ماہرین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا علم و تجربہ نوجوان ڈاکٹر ز کو منتقل کریں کیونکہ میڈیکل اساتذہ ہی ینگسٹرز کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے سیکھ کر دکھی انسانیت کی بہتر سے بہترعلاج معالجہ کی جہتیں تلاش کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام گرینڈ کلینکل لیکچر کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر محمود شوکت، سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال تھے۔پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ میڈیکل سائنس نے وقت کے ساتھ بہت ترقی کی ہے اور سرجری کے شعبہ میں ماڈرن طبی آلات کے استعمال نے پیچیدہ آپریشنز کو بھی آسان بنا دیا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ڈاکٹر سرجنز جدید ٹیکنالوجی کے استمعال اینڈ اسپیشلائزیشن پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ اپنے پروفیشن کا نام روشن کرنے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا لوہا بھی منوا سکیں۔پروفیسر محمود شوکت نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کسی بھی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، آج کے دور میں جہاں طب کے میدان میں تیز رفتار ترقی ہو رہی ہے، وہیں تدریسی نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔تحقیقی کلچر اور فیڈ بیک کو بھی فروغ دینا ہو گا،طلبہ کو ریسرچ کے مواقع دیے جائیں تاکہ وہ علم و عمل دونوں میں آگے بڑھ سکیں۔ گرینڈ کلینیکل لیکچر میں طبی ماہرین نے سرجری پروسیجرسمیت میڈیکل ایجوکیشن کے مختلف پہلو¶ں پر روشنی ڈالی جس میں تدریسی مہارتوں میں بہتری، طلبہ کی تربیت، اور تدریس میں ٹیکنالوجی کے م¶ثر استعمال، علم کا تبادلہ،پیشہ ورانہ ترقی، طبی ماہرین کے درمیان روابط اور اشتراک عمل کا فروغ جیسے موضوعات شامل تھے۔تقریب میں ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین، ،پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، پروفیسر آمنہ خانم،پروفیسر شندانہ طارق، پروفیسر نگہت ہارون، پروفیسر محمد ہارون، پروفیسر کریم اللہ، ڈاکٹر حسن سلیمان، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر نادیہ ارشد، پروفیسر عباد الرحمٰن، ڈاکٹر عبدالعزیز اور ڈاکٹر شبیر چودھری سمیت طبی ماہرین، اساتذہ طلباءو طالبات نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button