کرائمز

کھانسی کی زہریلی شربت بنانے والی دوا ساز کمپنی کا مالک گرفتار

نئی دہلی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بچوں کی اموات کا سبب بننے والی زہریلی شربت کولڈرف (Coldrif)بنانے والی دوا ساز کمپنی کے مالک رنگناتھن گووندن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کھانسی کی شربت انتہائی زہریلے کیمیکل کی خطرناک حد تک موجودگی کے باعث مہلک ثابت ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنی سریسن فارما سیوٹیکلز (Sresan Pharmaceuticals) کے مالک رنگناتھن اور اِن کی اہلیہ واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد سے مفرور تھے جنہیں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب چنئی سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 20بچوں کی اموات کے معاملے میں نامزد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم 6 اکتوبر کو چنئی پہنچ گئی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد رنگناتھن کو اِن کی سریسن فارما کے کارخانے لے جایا گیا جہاں سے اہم دستاویزات اور شواہد قبضے میں لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق فارما کے مالک کی گرفتاری کے بعد اب تفتیش کا دائرہ کیمیکل سپلائرز اور میڈیکل نمائندوں تک بڑھایا جارہا ہے تاکہ اس مہلک نیٹ ورک کے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button