کرائمز

برج سافٹ اعلیٰ معیار کی تعلیم دے رہی ہے،ڈاکٹر نعیم اسلم

ملتان(ظفر اسلام )این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نعیم اسلم نے کہا ہے جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے پاکستان کی ترقی کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں سافٹ ویئر انجینیئرز اور اداروں کا بہت بڑا رول ہے جن میں برج سافٹ کمپنی کا کردار کسی سے کم نہیں یہاں سے سافٹ ویئر کی تعلیم اور ٹریننگ حاصل کر کے سینکڑوں انجینیئرز آج اپنا بہترین روزگار کما رہے ہیں اور ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کی معروف کمپنی برج سافٹ پرائیویٹ لمٹڈ کا دیگر اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ وزٹ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے بتایا کہ ہمارا مقصد صرف پاکستانی طلباء و طالبات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنا کاروبار کریں اپنی فیکٹریاں لگائیں اور خود چیئرمین، چیف ایگزیکٹو، ایم ڈی اور ڈی جی بن کر پاکستان کی خدمت کرے ہم گزشتہ 9 سال سے بین الاقوامی کلائنٹس کو ڈیویلپمنٹ اور موبائل ایپلیکیشن سولیوشنز فراہم کر رہے ہیں یہاں پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف اچھے اساتذہ اچھا ماحول چاہیے جو کہ برج سافٹ میں موجود ہے اسی طرح ہم ترقی یافتہ ملک بن کر دنیا کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ہم بے شمار اچھے سافٹ ویئر کے انجینیئرز پیدا کر رہے ہیں جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گے اگر اسی طرح ادارے محنت کرتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم بے روزگاری کا خاتمہ نہ کر پائیں اس موقع پر مارکیٹنگ اور ایچ ار کے سربراہ محمد ذیشان الیاس چوہدری نے وفد کو مصنوعی ذہانت AI اور آٹومیشن کے سافٹ ویئر ہاؤسز پر اثرات اور ان کی افادیت پر ایک معلوماتی لیکچر بھی دیا جس کو این ایف سی کے اساتذہ اور طلبہ نے بہت سراہا اور کہا کہ برج سافٹ ایک اعلیٰ معیار کی تعلیم دے رہی ہے اس موقع پر کو فاؤنڈر حمزہ شہزاد اور فاروق شہزاد نے بھی شرکت کی اور کمپنی کے آغاز ترقی کے سفر اور عالمی ویژن کے حوالے سے شرکا سے خطاب کیا آخر میں چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے این ایف کے وفد کو ایک ٹیکنیکل معلومات دی جس میں کمپنی کی خدمات عالمی سطح پر اس کے اثرات اور مستقبل کے تکنیکی اہداف پر روشنی ڈالی گئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button