60 بوتلیں ولایتی شراب اور 200لیٹر شراب برآمد ، ملزمان گرفتار
: چوک سرور شہید(تحصیل رپورٹر)رانا ہارون اختر ایس ایچ او سٹی تھانہ سرور شہید کی دو بڑی کاروائیاں 60 بوتلیں ولایتی شراب اور 200لیٹر شراب لہن اور چالو بھٹی قبضہ میں لیتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار۔
تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او عبدالشکور قیصرانی کی زیر نگرانی اور ڈپی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ سرور شہید رانا ہارون اختر کی بڑی کاروائی دیسی و ولایتی شراب فروخت کرنے والا منشیات فروش محمد سلیمان گرفتار مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ ایک شخص جس کے پاس شراب کی کثیر تعداد موجود ہے اور اڈا سنانواں موڑ پر موجود ہے ایس آئی محمد عامر نے اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ سنانواں موڑ پر ریڈ کیا جہاں مطلوبہ شخص گٹو پکڑے کھڑا تھا جسکی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 60 عدد بوتلیں ولایتی شراب کی برامد ہوئیں،فوری طور پر ملزم محمد سلیمان ولد ریاض حسین کالرو کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 514 درج کرکے حوالات بند کردیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر مرچی موڑ پر چھاپہ مارکر طارق سہیل نامی ملزم سے شراب کی چالو بھٹی اور 200 لیٹر شراب لہن برامد کرکے گرفتار کر لیا اور مقدمہ نمبر 515 درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔