لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کے پانچویں ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کے پانچویں ہفتے کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا ،چیف جسٹس سمیت 10ججز پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے ، عدالت عالیہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے چار ہفتے باقی رہ گئے ۔لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 4اگست سے 8اگست تک 4ڈویژن ، 10سنگل بنچ مقدمات سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل تمام نوعیت کے کیسز سنیں گی،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راجہ غنضفر علی خان سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ 3میں جسٹس وقار حیدر اعوان اور جسٹس خالد اسحاق سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 4میں جسٹس ملک محمد اویس خالد کی سربراہی میں جسٹس تنویر احمد شیخ فوجداری کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے ۔