سکول سے کمپیوٹر ڈیوائسز، بیٹریاں اور یو پی ایس چوری
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد کے نواحی علاقے چک آر ایس میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گورنمنٹ ہائی اسکول چک آر ایس سے کمپیوٹر ڈیوائسز، بیٹریاں اور یو پی ایس چوری کرکے فرار ہو گئے 15 کال کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چوکیدار عبدالرحمن نے تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اسکول کے اندر سویا ہوا تھا کہ اسی دوران چار نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔ چوروں نے اسے رسیوں سے چارپائی سے باندھ دیا اور کمپیوٹر لیب سے کمپیوٹر، بیٹریاں، یو پی ایس، لیپ ٹاپ اور اس کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ چوکیدار کے شور مچانے پر اہلِ علاقہ موقع پر جمع ہو گئے پولیس کو اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس فوری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول چک آر ایس حافظ فیاض حسین اور چوکیدار عبدالرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست تھانہ سٹی میں جمع کرا دی #