کرائمز

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کا دورہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کا دورہ وزیرآباد ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے وزیرآباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے امور بھی چیک کئے۔ ٹراما سنٹر، فارمیسی، مختلف وارڈز، پرچی کائونٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کا شعبہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے اور ان سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا مجھ سمیت ڈاکٹرز و طبی عملہ کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی سول سوسائٹی کے تعاون سے مستحق مریضوں کو مفت ڈائلیسز کے علاج کی فراہمی کے حوالے سے چلنے والے ڈائلیسز یونٹ کا دورہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button