الفلاح فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ فری میڈیکل کیمپ
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)الفلاح فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ فری میڈیکل کیمپ ڈیرہ چوہدری سرفراز ورک فتح گڑھ میں لگایا گیا جس میں شوگر سپیشلسٹ سینئر ڈاکٹر حاجی مقصود احمد میدیکل سپیشلسٹس ڈاکٹر حسن رضا ڈاکٹر ابوزر قیصر چیف میڈیکل ٹیکنیشن رانا ندیم ثنا گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر علینہ شازم چائلڈ سپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر بشری فیاض نے 250سے زائد مریضوں کو چیک کیا مریضوں کا شوگر ٹیسٹ بلڈ پریشر معدہ جگر اور خواتین کا چیک اپ کرکے فری مشورہ اور فری ادویات دی گئیں جبکہ تمام فورسز کے شہدا ء کی فیملیز کو بغیر نمبر کے ترجیحی بنیادوں پر چیک کرکے میڈیسن دی گئی اس موقع پر سینئر ڈاکٹر حاجی مقصود احمد نے گکھڑ پریس کلب کی ٹیم محمد گلشاد سلیمی امانت علی چیمہ محمد رفیق آسی مغل سید شاہ حسین بخاری ارسلان یاسین ڈار علی فیاض بھٹی عبدالرزاق لکی بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد اکرم اعوان رحماللہ علیہ کے سلسلہ اویسیہ نقشبندیہ حالیہ امیر مولانا عبدالقدیر اعوان کے زیر نگرانی الفلاح فانڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ پورا سال مختلف علاقوں میں لگایا جاتا ہے اور بلا تفریق مریضوں کو چیک کرکے فری میڈیسن دی جاتی ہے انہوں نے چوہدری سرفراز ورک چوہدری قمر ورک ان کے رفقا اور گکھڑ پریس کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہم سال میں دوبار کیمپ لگائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ریلیف مل سکے کیمپ کے انعقاد میں سرفراز احمد ورک شاہد ورک شہزاد حسین یاسین مغل عبدالرزاق لکی بٹ عبید الرحمن بٹ نے خصوصی کاوش کی چوہدری سرفراز احمد ورک کی طرف سے چوہدری قمر ورک نے ڈاکٹرز میڈیکل سٹاف الفلاح فانڈیشن پاکستان کے ممبران اور گکھڑ پریس کلب کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب فری میڈیکل کیمپ لگانے پر مبارکباد دی۔