علاقائی خبریں

یومِ آزادی پروگرام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ اجلاس کے زیر اہتمام یومِ آزادی پروگرام 14اگست 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے صدر حاجی عبدالرئوف مغل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد خوبصورت آواز میں نعتِ رسولِ مقبول ۖ پیش کی گئی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل نے انجام دیئے۔ اجلاس میں پروگرام کو کامیاب، باوقار اور یادگار بنانے کیلئے تمام شرکا ء سے مشورہ لیا گیا اور ایگزیکٹو ممبران نے بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئے درج ذیل اہم نکات طے پائے: پرچم کشائی کا شاندار اہتمام تمام مہمانوں کے پرتپاک استقبال کی تیاری وقت کی پابندی کو یقینی بنانا بھرپور قومی جوش و ولولے سے پروگرام میں شرکت تنظیمی نظم و ضبط، اتحاد اور ملی جذبے کا عملی مظاہرہ شرکائے اجلاس، سرپرست حاجی اصغر علی مغل، نائب صدور میاں خالد سیف اللہ، عبدالرشید مغل، جنرل سیکرٹری حافظ عبد الغفور مغل، فنانس سیکرٹری حاجی محمد اختر مغل، انفارمیشن سیکرٹری: محمد ندیم کھوکھر، مشیر خاص غلام مصطفی مغل، ایگزیکٹو ممبران حاجی سیف اللہ، ظفر اقبال مغل، مدثر ارشد مغل،حاجی محمد بوٹا مغل، عبدالغفار قمر مغل اور دیگر معزز تنظیمی اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ 14اگست یومِ آزادی کو تنظیمی شان و شوکت کے ساتھ منایا جائیگا تاکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی، اتحاد، اور قومی ذمہ داری کا شعور پیدا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button