علاقائی خبریں

امریکی تکنیکی و مالی تعاون معدنی وسائل کو بروئے کار لانے میں مدد دے سکتا ہے‘ خادم حسین

لاہور( آئی این پی)فاﺅنڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے عملی نتائج تاحال غیر واضح ہیں اور اس کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اسے عملی طور پر کس انداز میں نافذ کیا جاتا ہے،19فیصد ٹیرف بھی ہماری برآمدی صلاحیت کے لیے ایک چیلنج بن سکتاہے خصوصاً جب ہماری صنعتیں بلند پیداواری لاگت کا شکار ہیں اور امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جبکہ ہماری برآمدات کا انحصار چند مارکیٹوں تک محدود ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیداواری لاگت میں کمی کے لئے فی الفور اقدامات کرے ،تجارتی روابط کو نئی منڈیوں تک وسعت دینے کے لئے بھی سرگرمیاں کی جائیں اس کے لئے پاکستان سے وفود روانہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ سے بہتر ہوتے تعلقات سے بلا تاخیر فائدہ اٹھانے کے لئے پیشرفت کرے ،غیر استعمال شدہ معدنی وسائل کے لئے امریکی تکنیکی و مالی تعاون ان وسائل کو بروئے کار لانے میں مدد دے سکتا ہے،پاکستان کی محدود تلاش و پیداوار کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے امریکی اشتراک سے معیشت کے لیے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button