کرائمز
ساہیوال:ڈاکو اسکریپ ڈیلر کے بھائی کو گولی مار کر لاکھوں لیکر فرار
ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) نواحی چک86چھ آر میں سیکریپ کے دوکاندار محمد عثمان کے بھائی وقار احمد کو گولی مار کر تین ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ وقار احمد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت نازک ہے۔واقعات کے مطابق دوکاندار محمد عثمان اور اس کا بھائی وقاراحمددوکان پر رات12بجے موجود تھے کہ ہونڈا موٹر سائیکل پر سوارتین ڈاکو آ گئے اور اسلحہ تان کر ملازمین کو سائیڈ میں کر دیا۔ کیش بکس سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین لی اور موبائل بھی لوٹ لیا ۔ وقار احمد نے ایک ڈاکو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے گولی مار دی اور فرارہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ394ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔