علاقائی خبریں

پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی)حکومت نے پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیونٹی کلب میں جم، یوگا، سوئمنگ، سپورٹس کی سہولت موجود ہونگی،کلب میں بچوں کیلئے پلے ایریا اور ای لرننگ زون بھی شامل ہونگے،لائبریری، کیفے، کلچرل سٹیج، فنون لطیفہ کی سہولیات بھی دستیاب ہو نگی،فیملیز کیلئےتفریح، تعلیم سمیت ایک ہی جگہ تمام سہولیات ہونگی۔کلب میں انڈوروآٹ ڈور گیمز، ٹینس، باسکٹ بال،فٹبال گرانڈ ہوگا،ٹی ڈی سی پی کلب میں کمیونٹی ہال اور بینکوئٹ ایریا بھی بنایا جائے گا،شہریوں کیلئے جدید طرز زندگی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔سکیورٹی، فرسٹ ایڈ اور پارکنگ سمیت مکمل انتظامات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button