علاقائی خبریں
ملک بشیر احمد اعوان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
چنی گوٹھ (نامہ نگار)کاروباری شخصیت ملک بشیر احمد اعوان اور ان کے بیٹے ملک شاہزیب بشیر اعوان اور ملک شاویز بشیر اعوان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سابق ایم این اے وامیدوار حلقہ این اے169مخدوم سید مبین عالم انور ،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مسلم ضیاء ،مخدوم سید عبدالقادر ، حاجی محمد ارشد خان چانڈیہ، رئیس طاہر محمود سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لیاقت پور، ڈاکٹر عاطف نواز خان چانڈیہ، رانا محمد خلیل، جام افضل گسورہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سعید خان چانڈیہ اور میاں محمد عامر محمود کوآرڈینیٹر نے بستی حافظاں آباد اوچ شریف میں ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر ملک بشیر احمد اعوان نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔