علاقائی خبریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ،گزشتہ مالی سال کا ریکوری ہدف حاصل کرنے میں ناکام

لاہور( آئی این پی)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سال 2024-25کے لیے مقرر کردہ سالانہ ریکوری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ ذرائع کے مطابق ادارے کی مالی کارکردگی توقعات سے کم رہی جس کی وجہ انتظامی کمزوریاں، عدم ادائیگیاں اور ریونیو ریکوری کے نظام میں سست روی بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ریگولیشن برانچ کے بعد پلاننگ ونگ بھی سالانہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی ہے،پلاننگ ونگ کا 25-2024کا سالانہ ریکوری بجٹ 30کروڑ رکھاگیا،تاہم صرف 80فیصد ٹارکٹ حاصل ہو سکااور 24کروڑ کی ریکوری ہوئی،رواں مالی سال پلاننگ ونگ کا ریکوری ہدف 40کروڑ رکھاگیاہے،ریگولیشن برانچ نے گزشتہ مالی سال ریکوری ہدف کا صرف 93فیصد حاصل کیا،ریگولیشن برانچ کی جانب سے گزشتہ سال 6کروڑ 50لاکھ کی ریکوری ہو ئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button