علاقائی خبریں

عوامی رکشہ یونین کی یومِ استحصالِ کشمیر پر احتجاجی ریلی ،دھرنا دیا

لاہور (آئی این پی) عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر لاہور پریس کلب سے امریکن قو نصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا، جس میں رکشہ ڈرائیورز، طلبائ، شہریوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کو بھارتی درندوں نے جکڑ رکھا ہے۔بھارت اور اسرائیل دنیا کی سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ان کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے بہت خطرناک ہے۔ بھارت نے بارہا پاکستان پر حملے کئے، لیکن پاک فوج نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی اور اس کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اگر چند دن مزید امریکہ مداخلت نہ کرتا تو اب تک انڈیا عبرت کا نشان بن چکا ہوتا۔ہم یوم شہداءپولیس کے موقع پر اپنے فرض شناس پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ان ٹریفک پولیس کے کیپٹن مبین شہید ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے تھے ۔وہ ایک غریب پرور انسان تھے۔ اللہ پاک تمام شہداءکے دراجات بلند کرے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کر کے ظلم کی نئی تاریخ رقم کی۔ بھارتی افواج نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہیں، ہزاروں کو زخمی، معذور اور نابینا بنایا جا چکا ہے۔ نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ خواتین اور بچے بھی ظلم و بربریت سے محفوظ نہیں۔مجید غوری نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی، کشمیری عوام کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوائے اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کشمیر کو آزادی دلوائے۔ریلی کے شرکاءنے مودی سرکار اور بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی ، کشمیر بنے گا پاکستان،مودی دہشت گرداور ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں جیسے نعرے بلند کیے اور کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں اور پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button