کرائمز

لاہور پولیس کے524اے ایس آئیز کو کنفرم کر دیا گیا،بقایا 800سے زائد کی جلد کنفرمیشن کا عندیہ

لاہور (آئی این پی)لاہور پولیس کے524اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس کے مختلف یونٹس میں تعینات بقایا 800سے زائد اے ایس آئیز کوڈی آئی جی ایڈمن کی باضابطہ منظوری کے بعدجلد کنفرم کر دیا جائے گا۔ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کی سربراہی میںپروموشن بورڈ کاانعقاد ہوا ۔جس میں ایس ایس پی(ڈسپلن)محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی(لیگل)غلام حسین چوہان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد نویدنے شرکت کی۔پروموشن بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میںان524 ایس آئیز کو ان کے عہدوں پر کنفرمیشن کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔کنفرم ہونے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے اے ایس آئیزشامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button