کرائمز

شجاع آباد میں ستھرا پنجاب کا ویژن خاک میں مل گیا

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کو شجاع آباد میں تعینات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایم ڈبلیو ایم سی) کی ٹیم نے شدید نظر انداز کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص وارڈ نمبر 01 اور اس سے ملحقہ گلیوں کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے۔ گندگی کے ڈھیر، بند نالیاں، اور بدبو دار پانی نے نہ صرف عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے بلکہ مچھروں کی افزائش کے باعث ملیریا جیسی وبائی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے اہلِ علاقہ مقصود، عمران، یوسف اور فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث گلیوں میں گزرنا محال ہو چکا ہے، جبکہ نمازیوں اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب صفائی ورکرز کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا: "ڈیوٹی کا وقت ختم ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہے ہیں اور افسرانِ بالا کو فرضی رپورٹس بھیج کر سب اچھا کی جھوٹی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک میگا فیسٹیول کے ذریعے صفائی کی مثالی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی گئیں، جو زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے بھی صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کو بہتری کی ہدایت جاری کی تھی، مگر بدقسمتی سے وہ ہدایات بھی ہوا میں اڑا دی گئیں تحصیل انچارج منصور چار ماہ گزرنے کے باوجود اپنی ٹیم پر مؤثر کنٹرول قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے فوری اصلاح احوال اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button