کرائمز

شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

لاہور( آئی این پی)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ 11ہزارکے وی کی تار بورڈ کو چھوگئی، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔ابتدائی تحقیقا کے مطابق جاں بحق افراد میں 2بھائی ،ایک ورکر اور ایک رکشہ ڈرائیور شامل ہےں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران اور عملہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقا ت کا آغاز کر دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button