علاقائی خبریں

لاہور میں مکان کی چھت گر نے سے2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

لاہور( آئی این پی)بیدیاں روڈ کے علاقہ لدھڑ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق ہونے والے دوافراد اور زخمی کو ملبے کے نیچے سے نکالا ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ورثا ءکے حوالے کردی گئیں۔پولیس نے بھی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button