کرائمز

پی ٹی آئی کی گرفتار کارکنوں کی تفصیلات کے متعلق درخواست پر سماعت نمٹا دی گئی

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی گرفتار کارکنوں کی تفصیلات کے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے گرفتار افراد کے ناموں کے ساتھ نئی درخواست دائر کرنے ہدایت کر دی ۔جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ،پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے 250نامعلوم کارکنان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے۔جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے درخواست میں گرفتار افرادکے نام و پتہ نہیں درج کیے،پتہ و نام اور بغیر ولدیت کے عدالت کیسے انکی برآمدگی کروا سکتی ہے۔درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں ابھی کچھ افراد کی لسٹ ملی ہے۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسے عدالت لسٹ لے سکتی ہے،آپ لسٹ والے ناموں کو درج کرکے نئی درخواست دائر کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button