علاقائی خبریں

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

لاہور (آئی این پی)چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جاوید اقبال کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 170واں اجلاس منعقد کیا گیا،، بورڈ نے پیڈمک کے صنعتی زونز کے لئے اوگرا سے گیس سیلز کا لائسنس حاصل کرنے اور گیس کی فراہمی کے لئے آلات اور میٹرز کی خریداری کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے پیڈمک کے مالی سال 2023ئکی آڈٹ رپورٹس، مالی سال 2024کے آڈٹ کے لئے ایکسٹرنل آڈیٹررز کی تقرری اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوئی گیس کے بقایا کاموں کے لئے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ساڑھے 3کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کے پیچ ورک، 16کروڑ کی لاگت سے سیوریج پائپ لائنز بچھانے اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مرکزی سڑک کی توسیع کے لئے 2کروڑ 30لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے پیپرا رولز کے تحت قائداعظم بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ سرکاری ادارے کو دینے کی اصولی منظوری دی۔ بورڈ نے پیڈمک میں چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری اور تقرری کی بھی منظوری دی۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ صنعتی زونز کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ صوبے کی صنعتی و معاشی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کیا جا سکے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود، ساجد سلیم منہاس، میاں نعمان کبیر، محمد احمد خان، شہزاد اعظم خان، ڈاکٹر شاہد رضا ، سہیل اظہر، سی ای او پیڈمک کپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، سی او او علی معظم سید ، جی ایم بی ڈی آمنہ فیصل شاہ سمیت محکمہ خزانہ ، لیبر اورٹیوٹا کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button