پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 15ملزمان گرفتار، 15 عدد 30 بور پستول برآمد
گوجرانوالہ (عبدالغفار)تھانہ صدر وزیرآباد پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے پر 15ملزمان پولیس کی حراست میں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 15 عدد 30 بور پستول برآمد ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق۔ایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظر ایس ڈی پی او وزیرآباد ملک فیاض کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدروزیرآباد سب انسپکٹر شکر اللہ ،سب انسپکٹر سمیع اللہ ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے پر 15ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 15عدد پسٹل 30بور اورگولیاں برآمد کرلیں ۔گرفتارملزمان میں شہزاد ،بابر ،محسن ،علی بہادروغیرہ شامل ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔۔ایس ایس پی آپریشنز نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ صدروزیرآباد سب انسپکٹر شکراللہ خاں ،سب انسپکٹر سمیع اللہ اور انکی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔