شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سید حمیرا شاہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیادورے کا مقصد طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لینا تھا اس موقع پر انہوں نے ڈائیلسز وارڈ،لیبر روم اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور مریضوں کے لیے بیٹھنے، پینے کے پانی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔