کرائمز

حکومت افغان مہاجرین کی جبری واپسی کا فیصلہ واپس لے‘جے یو آئی(س)

لاہور(آئی این پی)جمعیت علما ئے اسلام( س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلی مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین ،ناظم اعلی لاہور مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی ،مولانا عبیداللہ بھکر، مولانا عرفان شاکر ودیگرذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہحکومت افغان مہاجرین کی جبری واپسی کا فیصلہ واپس لے،عالمی قوانین کی تحت پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دیجائے اور انہیںملک بدر نہ کیا جائے، مہاجرین کی یہاں رشتہ داریاں اور جائیدادیں ہیں یہ ایک دوسال میں نہ ختم ہوسکتی ہے اور ہی نہ نیلام۔ انہو ں نے مزید کہاکہ افغان مہاجرین کو پکڑ کر ہزاروں روپے کی طلبی اور بارڈر پر ناروا سلوک انسانیت کے منافی ہیں۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدات پر افغانوں کے ساتھ صدیوں پر محیط تعلقات اور رشتہ داریاں ہیں پاکستان افغانستان کے مفاداتق آپس میں ملے ہوئے ہیں مستقل اور پائیدار امن اورخطے کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات، استحکام اور روابط پورے خطے کے لیے اہم ہے دونوں ممالک مشترک سرحدات کے علاوہ اسلام کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے حکومت پچاس سالہ مہمان نوازی واحسانات کو برقرر رکھے مہاجرین کے انخلا ملک کے مسائل کا حل نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button