علاقائی خبریں

جنرل الیکشن کے نتائج عوام آج بھگت رہے ہیں‘ جے یو آئی

لاہور(آئی این پی)امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جنرل الیکشن کے نتائج آج عوام بھگت رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ صرف علما ءہی ملکی نظام کو بہترین انداز میں چلانے کی اہلیت، قابلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ہماری قومی بدقسمتی ہے کہ ایک بار پھر ملک کو دانستہ طور پر ہیجانی کیفیت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر دور میں وطن عزیز کی ترقی، سالمیت اور استحکام کے لیے سرگرم رہی ہے۔ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے جے یو آئی نے ہمیشہ مو ثر کردار ادا کیا ہے اور اپنی خدمات کا لوہا منوایا ہے۔ دینِ اسلام کی اشاعت ہو یا عوام کی خدمت، جمعیت علما اسلام ایک نظریے اور عملی جدوجہد کا نام ہے۔ملک کی موجودہ گھمبیر صورتحال نے ہر ذی شعور فرد کو فکرمند کر رکھا ہے۔ برسرِاقتدار طبقہ عوامی نمائندگی اور مسائل کے حل کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی میں مصروف ہے۔ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ملکی مسائل صرف اشتہارات میں حل ہوتے نظر آ رہے ہیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ عوام آئندہ انتخابات میں جمعیت علما اسلام کو بھرپور مینڈیٹ دے کر پارلیمنٹ میں پہنچائیںکیونکہ جے یو آئی ہی وہ قوت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button